ETV Bharat / state

Sedition Law سپریم کورٹ میں سیڈیشن یعنی ملک سے غداری کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کے معاملے میں ہوئی سماعت - Sedition Law Challenge To Larger Bench

سپریم کورٹ نے سیڈیشن کے قانون کو چیلنج کرنے والے مقدمہ کو بڑی بنچ کے سپرد کیا، کہا، آئی پی سی کو تبدیل کرنے کا نیا بل ماضی کے مقدمات کو متاثر نہیں کر سکتا Constitutionality of Sedition Law

SC to hear on Tuesday pleas challenging constitutionality of sedition Law

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 10:37 AM IST

Updated : Sep 12, 2023, 1:50 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ میں منگل کو ان درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں نوآبادیاتی دور میں ملک سے غداری کی سزا کی آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا کی بنچ نے اس معاملے پر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے ملک سے غداری کے قانون (انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 124A) کو چیلنج کرنے والی عرضیوں کو کم از کم 5 ججوں کی بنچ کو بھیج دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت میں تین ججوں کی بنچ نے کہا کہ اس کیس کو ایک بڑی بنچ کے حوالے کرنے کی ضرورت تھی کیونکہ 1962 کے فیصلے کیدار ناتھ سنگھ بمقابلہ ریاست بہار میں 5 ججوں کی بنچ نے اس شق کو برقرار رکھا تھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کی زیرقیادت بنچ نے کہا کہ ایک چھوٹی بنچ ہونے کے ناطے کیدار ناتھ پر شک کرنا یا اسے مسترد کرنا مناسب نہیں ہوگا۔جسٹس جے بی پاردی والا اور منوج مشرا پرمشتمل بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ کیدار ناتھ کا فیصلہ بنیادی حقوق کی تنگ سمجھ کی بنیاد پر کیا گیا تھا جو اس وقت رائج تھا۔ اس کے علاوہ، کیدار ناتھ نے اس مسئلے کا صرف آرٹیکل 19 کے زاویے سے جائزہ لیا۔

گزشتہ سال 11 مئی کو سپریم کورٹ نے مرکزی اور تمام ریاستی حکومتوں کو تعزیرات ہند کی دفعہ 124 اے (سیڈیشن ) کے سلسلے میں جاری تمام تحقیقات کو معطل کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ایف آئی آر درج کرنے یا کوئی زبردستی اقدام کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اور یہ بھی ہدایت کی تھی کہ تمام زیر التواء مقدمات، اپیلوں اور کارروائیوں کو التوا میں رکھا جائے۔عدالت عظمیٰ نے اپنے اولین مشاہدے میں کہا تھا کہ آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کی سختیاں موجودہ سماجی حالات کے مطابق نہیں ہیں، اور ان کا مقصد ایسے وقت کے لیے تھا جب یہ ملک نوآبادیاتی حکومت کے تحت تھا۔

یہ بھی پڑھیں:غداری کے قانون کو بہتر بنایا جائے تو اس کے غلط استعمال کو روکا جاسکتا ہے، ششی تھرور

اس سال مئی میں اٹارنی جنرل آر وینکٹارمن نے سپریم کورٹ پر زور دیا تھا کہ وہ اس معاملے کو اگست میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے بعد سماعت کے لیے مقرر کریں۔لا کمیشن نے اس سال جون میں، حکومت کو دی گئی اپنی رپورٹ میں، ملک سے غداری کے معاملوں سے نمٹنے کے لیے سزا کی دفعات کو برقرار رکھنے کی وکالت کی تھی، اور کہا تھا کہ "نوآبادیاتی میراث" اس کو منسوخ کے لیے ایک درست بنیاد نہیں ہے۔پینل نے آئی پی سی کے سیکشن I24A کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ماڈل گائیڈ لائنز کی سفارش کی اور کہا کہ اس پروویژن کے استعمال کے بارے میں زیادہ وضاحت لانے کے لیے ترامیم متعارف کرائی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بغاوت کے قانون کو منسوخ کرنے کی ضرورت نہیں، لا کمیشن آف انڈیا

انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) ترمیمی بل حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے ذریعہ پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا جس میں تعزیرات کے ضابطہ کی جامع ترمیم کی تجویز تھی۔ نئے ضابطہ میں، ’سیڈیشن‘ کی اصطلاح غائب ہے لیکن اس سے ملتے جلتے جرائم جیسے کہ سیکشن 150 کے تحت ایک مناسب جگہ پاتا ہے۔

Last Updated : Sep 12, 2023, 1:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.