قومی دارالحکومت دہلی، این سی آر میں ریاستوں کی سرحدوں کو سیل کرنے کے معاملے میں سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ سکریٹری داخلہ نے ہریانہ دہلی اور اترپردیش کے مابین ایک میٹنگ کی ہے، جس میں ہریانہ اور دہلی نے سرحدوں کو بند کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس لیے اب سرحد پر کوئی روک نہیں ہے۔
وہیں اترپردیش حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اسے دہلی سے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد تک ضروری خدمات کو چھوڑ کر سفری پابندیاں جاری رکھنا ہوں گی، کیونکہ دہلی میں کورونا وائرس کے معاملات گوتم بدھ نگر اور غازی آباد سے 40 گنا زیادہ ہیں۔
![سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ ہریانہ دہلی اور اترپردیش کے درمیان ایک میٹنگ میں ہریانہ اور دہلی سرحدو کو سیل کرنے پر اتفاق کیا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/7586060_287_7586060_1591961381733.png)
دہلی کے ساتھ نوئیڈا، غازی آباد سرحد سیل کرنے پر سپریم کورٹ نے نوئیڈا کے ڈی ایم کی سرزنش کی اور پوچھا کہ متاثرہ افراد کے گھروں کو سیل کرنے کے بجائے ضلع کی سرحد سیل کرنے کا کیا فائدہ ہے؟
اسی کے ساتھ ہی اترپردیش حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اسے گوتم بدھ نگر اور غازی آباد سے دہلی تک ضروری خدمات کے علاوہ سفری پابندی جاری رکھنی ہوگی۔
دہلی، این سی آر میں ریاستوں کی سرحد سیل کرنے کے معاملے میں سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ سکریٹری داخلہ نے ہریانہ دہلی اور اترپردیش کے مابین ایک میٹنگ کی ہے، جس میں ہریانہ اور دہلی تیار ہیں۔