ETV Bharat / state

طالب علموں سے کرایہ نہ وصولنے کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج - طالب علموں سے کرایہ نہ وصولنے کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج

سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کے دوران طالب علموں سے کرایہ نہ لینے کے لیے وزارت داخلہ کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج کر دی ہے۔

supreme court rejected plea for non-payment of rent from students
کرایہ نہ وصولنے کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج
author img

By

Published : May 5, 2020, 5:40 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس بی آر گوئی کی بنچ نے عرضی گذار پون پرکاش پاٹھک اور دیگر کو اس طرح کی عرضی دائر کرنے کے لیے زبردست جرمانے کی وارننگ بھی دی، ساتھ ہی عرضی خارج کر دی۔

جسٹس کول نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ’اگر اس طرح کی عرضی دائر کی جائے گی تو ہم بھاری جرمانہ لگائیں گے۔ وکیل کام نہ ہونے کی وجہ سے اس طرح کی عرضیاں داخل کر رہے ہیں۔‘

مسٹر پاٹھک نے کہا کہ ‘عرضی گذاروں میں سے ایک طالب بھی ہے۔‘

supreme court rejected plea for non-payment of rent from students
کرایہ نہ وصولنے کے حکم پرعمل کرنے سے متعلق عرضی خارج

جسٹس بھوشن نے کہا کہ عدالت حکومت کے حکم کو نفاذ نہیں کر سکتی۔ اس معاملے میں پہلے ہی ہیلپ لائن بنائی گئی ہے۔ طالب علموں کو اگر کوئی پریشان ہے تو وہ متعلقہ ہیلپ لائن پر رابطہ قائم کرکے متعلقہ افسران کے سامنے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عذرداری خارج کر دی۔

عذرداری میں کہا گیا تھا کہ وزارت داخلہ نے 29 مارچ 2020 کو حکم پاس کیا تھا کہ کوئی بھی مکان مالک کسی بھی کرایہ دار سے کرایہ وصولنے کے لiے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ لیکن کئی جگہ مکان مالک طالب علموں اورمزدوروں کو جبرا گھر خالی کرنے کا دباؤ بنا رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.