ETV Bharat / state

ڈاکٹرز کی سکیورٹی سے متعلق عرضی پر سماعت - petition

سپریم کورٹ 18 جون کو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی سلامتی کو یقینی بنانے سے متعلق مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے کے لیے راضی ہوگیا ہے۔

سپریم کورٹ میں ڈاکٹروں کی سلامتی پر سماعت
author img

By

Published : Jun 17, 2019, 7:47 PM IST

یہ عرضی وکیل آلوک سریواستو نے دائر کی تھی۔ آج جسٹس دیپک گپتا کی قیادت والی بینچ نے اس پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس عرضی پر منگل کو باضابطہ سماعت ہوگی۔
آلوک نے اپنی عرضی میں کہا کہ مریضوں کے تیمارداروں کی طرف سے ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والی مارپیٹ اور بدسلوکی غیر قانونی ہے۔ سپریم کورٹ باضابطہ ہدایت دے کر اس طرح کے واقعات پر روک لگائے۔
مسٹر سریواستو نے کہا کہ اس معاملے میں سپریم کورٹ میں جانے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔
اس عرضی میں مرکزی وزیر داخلہ‘ وزیر صحت اور مغربی بنگال کی حکومت کو تمام سرکاری اسپتالوں میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعینات کو یقینی بنانے کی بھی بات کہی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.