ETV Bharat / state

مودی رام مندر کے فیصلے میں تاخیر چاہتے تھے، سبرامنیم سوامی کا پی ایم پر حملہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 12:53 PM IST

Swamy targets Modi: بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی چاہتے تھے کہ سپریم کورٹ رام مندر پر اپنے فیصلے میں تاخیر کرے۔

Subramanian Swamy attacks PM, says Modi wanted delay in Ram temple decision

نئی دہلی: ایودھیا میں رام مندر میں پران پتشٹھا کو لے کر جہاں ایک طرف ملک بھر میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے وہیں دوسری طرف اس معاملے پر سیاست بھی تیز ہو گئی ہے۔ کانگریس پہلے ہی اس تقریب کے وقت کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کر رہی ہے۔ کانگریس کے علاوہ شنکراچاریہ نے بھی تقریب کے وقت کو لے کر سوالات اٹھائے ہیں۔ اب اس معاملے میں بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر قانون سبرامنیم سوامی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر براہ راست حملہ کیا ہے۔

  • Modi tried to delay in SC the Ramjanmabhoomi Case when it was near conclusion-by Govt filing an Application to return back all the land of Ayodhya that PVNR Govt had nationalised. SC must be thanked for ignoring this and gave the judgment. Thanks to CJI Gogoi & 4 other Judges.

    — Subramanian Swamy (@Swamy39) July 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ، پی ایم مودی نے سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی کیس میں تاخیر کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے لکھا کہ جب مقدمہ اختتام کے قریب تھا تو حکومت نے ایودھیا کی تمام زمین واپس کرنے کی درخواست دائر کی۔ جسے پی وی نرسمہا راؤ کی حکومت نے قومیا کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ اس نے اسے نظر انداز کیا اور اپنا فیصلہ دیا۔ سبرامنیم سوامی نے اپنی پوسٹ میں سی جے آئی گوگوئی اور 4 دیگر ججوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ سی جے آئی کیہر سنگھ تھے جنہوں نے نماز کے بنیادی حق کی میری دلیل کی مرکزی اہمیت کو دیکھا۔ انہوں نے میری درخواست سپریم کورٹ بنچ کے حوالے کر دی اور تمام درخواستوں کو سننے کی ہدایت کی۔

  • It was the CJI Kehar Singh who saw the central importance of my argument of fundamental right to pray where faith tells me Ram was born. He assigned my petition to the SC Bench and directed to hear all the petitions.

    — Subramanian Swamy (@Swamy39) January 11, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:'رام مندر بنتا ہے تو ٹھیک ہے، ہمیں کیا پرابلم ہونی چاہیے' ظفر سریش والا سے خاص بات چیت

آپ کو بتاتے چلیں کہ سوامی بھارت کے اندر رہتے ہوئے حالیہ برسوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سب سے بڑے ناقد رہے ہیں۔ ان پر تنقید کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں۔ پی ایم مودی کی اقتصادی پالیسیاں خاص طور پر سوامی کی تنقید کا مرکز رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.