بتا یا جا رہا ہے کہ 2 مارچ سے داخلہ فارم بھرنے کی سرگرمیاں شروع ہو جائیںگی۔ اور یہ سلسلہ 31 مارچ تک جاری رہے گا۔ داخلہ کی سرگرمیاں آن لائن ہوگا۔
واضح رہے کہ داخلہ امتحان نیشنل ٹیسٹینگ ایجنسی کے ذریعہ منعقد کی جا ئیگی۔
خواہشمند طلبا وطالبات 2 مارچ سے جے این یو یا پھر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔
داخلہ فارم بھرنےکی سرگرمیاں 31 مارچ کو ختم ہو جائینگی۔ اس کے علاوہ 21 اپریل کو ایڈمیٹ کارڈ جاری کیا جائیگا ۔
داخلہ امتحان 11 مئی سے 14 مئی تک جاری رہے گا اور 31 مئی کو نتیجہ کا اعلان کیا جا ئیگا۔