ETV Bharat / state

کھانے کے انتظار میں سماجی دوری ندارد

author img

By

Published : Apr 16, 2020, 11:24 PM IST

لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے اعلان کے دوران وزیر اعظم نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ اس لاک ڈاؤن کی سختی سے پیروی کریں اور سماجی دوری پر مکمل طور پر عمل کریں۔ لیکن ملک کی دارالحکومت دہلی ایسی تصویر دیکھنی کو مل رہی ہے جو حیران کن ہے۔

students waiting for food, social distancing far away in munirka delhi
کھانے کے انتظار میں پہنچے طلبا، سماجی دوری کی اڑی دھجیاں

لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں ہدایت کی گئی تھی کہ 20 اپریل تک بہت سختی سے لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ لیکن جو تصویر دہلی کے منیرکا کے علاقے سے آئی ہے وہ حیران کن ہے۔ منیرکا میں درجن بھر طلباء اور شمال مشرق کے رہائشی فٹ پاتھ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ یہاں کسی بھی طرح سے سماجی دوری پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔

یہاں تمام لوگ ایک دوسرے کے بہت قریب بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم، جب ان طلباء سے ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی تو کوئی بھی طالب علم کیمرے پر بولنے کے لیے تیار نہیں ہوا۔ آف کیمرہ منی پور کے طلبا نے بتایا کہ راشن اور کھانا ان کے لیے آنے والا ہے، جس کا ان کو انتظار ہے۔ طلباء نے بتایا کہ منی پور حکومت کی طرف سے یہاں کھانا آنے والا ہے، جس کے لیے سبھی یہاں جمع ہوئے ہیں۔

دہلی کے منیرکا کی مرکزی سڑک کے فٹ پاتھ پر اتنے سارے لوگ کھانے کے انتظار کے لیے جمع ہوئے تھے۔ لیکن یہاں سماجی دوری پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس دوران نہ تو دہلی پولیس اور نہ ہی انتظامیہ کا کوئی شخص یہاں نظر آیا۔ منی پور کے یہ طلبا کافی دیر تک راشن اور کھانے کے انتظار میں یہاں کھڑے رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.