اشوک گنگولی نے موجودہ حالات میں طلبا کو آگے بڑھنے کا مشورہ دیا اور والدین سنجیدگی سے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاح دی۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سی بی ایس سی کے سابق چیئرمین اشوک گنگولی نے کہا کہ 'طلبا کو متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ وہ امتحانات کے لیے تیار تھے، میں نے طلبا سے بات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ بہرحال امتحانات کو ترک نہ کریں۔'
’میں نے انہیں واضح طور پر بتایا کہ شائد ہو سکتا ہے کہ آپ کو اچھے نشانات حاصل نہ ہو سکیں یا پھر مضمون کے انتخاب اور کیریئر کے آپشن میں کچھ دشواریوں سے بھی گزرنا پڑسکتا ہے۔
ماہر تعلیم گنگولی نے مزید بتایا کہ 'والدین کو اس معاملہ میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہتے اور طلبا کو آگے بڑھنے کی جانب توجہ دینی چاہیے‘۔
انہوں نے کہا کہ 'نتائج کو قبول کریں اور اگر ضروری ہو تو امپرومنٹ امتحان میں شرکت کریں لیکن کسی بھی حال میں امتحانات کو ترک نہ کریں۔'
اشوک گنگولی نے سرپرستوں کو مشورہ دیا کہ وہ موجودہ حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے اپنے بچوں کی صحیح رہنمائی کریں اور انہیں سمجھانے کی کوشش کریں۔'