ETV Bharat / state

ٹی سی کی عدم موجودگی میں اسکولوں میں داخلہ نہیں رکے گا: سسودیا - education minister delhi

دہلی کے نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ دہلی سے آنے والا کوئی بھی بچہ جو نجی اسکول سے کسی سرکاری اسکول میں منتقل ہونا چاہتا ہے ، اس کے پاس ٹی سی نہ ہونے کی وجہ سے داخلے سے انکار نہیں کیا جائے گا۔

منیش سسودیا
منیش سسودیا
author img

By

Published : Jul 15, 2021, 11:03 PM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ "بہت سے نجی اسکول بچوں کو ٹی سی نہیں دے رہے ہیں۔ اور ایک سال کی فیس بھی مانگ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے والدین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو نجی اسکولوں سے نکالنے اور سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے سے قاصر ہے۔ بہت سے والدین کی طرف سے اس طرح کی شکایات موصول ہونے کے بعد اس سلسلے میں فوری طور سے اس معاملہ پر نوٹس لیتے ہوئے نظامت تعلیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ ٹی سی کی عدم موجودگی میں دہلی کے سرکاری اسکولوں میں کسی بھی طالب علم کا داخلہ نہیں روکا جائے گا۔

انہوں نے بتایاکہ اگر اسکول ٹی سی دینے سے انکار کر رہا ہے تو باقی دستاویزات کی بنیاد پر بچے سرکاری اسکولوں میں بھی داخلہ لے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

منیش سسودیا نے والدین کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، نظامت تعلیم بچوں کے گزشتہ اسکول سے ٹی سی لانے کا کام خود کرے گی۔ والدین کو اس کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
یو این آئی:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.