ETV Bharat / state

SIO Delegation Meet Mohammed Zubair: ایس آئی او کے وفد کی محمد زبیر سے ملاقات

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 11:41 AM IST

اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن Students Islamic Organization (ایس آئی او) کے ایک وفد نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر سے بنگلور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات SIO Meeting with Mohammed Zubair کی۔

SIO Meeting with Muhammad Zubair
ایس آئی او کے وفد کی محمد زبیر سے ملاقات

نئی دہلی: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) کے ایک وفد نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر سے بنگلور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ایس آئی او کے قومی سکریٹری کدیور نہال اور ایس آئی او کرناٹک کے سابق ریاستی سکریٹری عاصم جواد شامل تھے۔ اس موقع پر وفد نے عدلیہ کی طرف سے انہیں راحت دینے، نفرت اور غلط خبروں کے خلاف ان کی لڑائی Fight Against Fake News میں تعاون کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بھارتی سماج کی موجودہ حالت، سوشل میڈیا کے اثر و رسوخ اور ان پلیٹ فارمز پر طلباء کے کردار پر وسیع بحث کی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد گزشتہ دنوں محمد زبیر تہاڑ جیل سے باہر آئے ہیں۔ محمد زبیر کو دہلی پولیس نے 27 جون کو ٹویٹ کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد زبیر کے خلاف اتر پردیش میں کئی ایف آئی آر درج کئے گئے، جن میں سے دو ہاتھرس میں جبکہ ایک ایک سیتا پور، لکھیم پور کھیری، مظفر نگر، غازی آباد اور چندولی میں درج ہیں۔ SIO Meeting with Muhammad Zubair

وہیں سپریم کورٹ نے یہ کہتے ہوئے زبیر کی عبوری ضمانت منظور کر لی کہ گرفتاری کا اختیار بڑے تحمل سے استعمال کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ زبیر کو اس کی آزادی سے محروم کرنے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا اور ساتھ ہی اتر پردیش پولیس کے ذریعہ قائم کردہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) کو تحلیل کرنے کا حکم دیا۔SIO Meeting with Mohammed Zubair

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti On Zubair Arrest: کشمیر ماڈل اب پورے ملک میں لاگو کیا جارہا ہے، محبوبہ مفتی

قبل ازیں عدالت نے کہا ہے کہ اب زبیر کے خلاف تمام مقدمات کی جانچ دہلی پولیس کرے گی اور معاملہ دہلی ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں رہے گا۔ تاہم سپریم کورٹ نے 6 ایف آئی آر کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے لیے ملزم کو دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کو کہا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ زبیر کو مسلسل جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، اسے فوری ضمانت دی جائے، عدالت نے کہا کہ انہیں کسی نئے ایف آئی آر میں گرفتار نہ کیا جائے۔SIO Meeting with Mohammed Zubair

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.