ETV Bharat / state

'پٹھان جیسوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'

author img

By

Published : Feb 22, 2020, 6:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:08 AM IST

وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اور قومی ترجمان وارث پٹھان کے 15 کروڑ بمقابلہ 100 کروڑ والے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔

'پٹھان جیسوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'
'پٹھان جیسوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'

وی ایچ پی مرکز اور مختلف ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

وی ایچ پی کےجوائنٹ جنرل سکریٹری ڈاکٹر سریندر جین نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اسد الدین اویسی کی پارٹی کے ترجمان وارث پٹھان نے اپنی تقریر میں ہندو سماج کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ہم 15 کروڑ 100 کروڑ پر بھاری ہیں۔

ہندو سماج کو دھمکانے والے اسی طرح کے بیان اور نعرہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے) کی مخالفت کرتے وقت بہت سے دوسرے مقامات پر بھی لگائے گئے تھے۔ وی ایچ پی ان بیانوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور انتباہ دیتی ہے کہ کوئی اس سمت میں سوچنے کی بھی جرأت نہ کرے۔

ڈاکٹر جین نے کہا اس قسم کے بیانوں سے بھی زیادہ قابل مذمت مسلم رہنماؤں کی خاموشی ہے۔ اویسی سمیت کسی بھی ممتاز مسلم رہنما یا نام نہاد سیکولر برادری نے ان بیانوں کی مذمت نہیں کی ہے۔

ہر چھوٹی چھوٹی بات پر بڑے بڑے بیان دینے والے ان افراد کی اس مسئلے پر خاموشی کئی سوال کھڑے کرتی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.