نوید حامد نے کہا کہ 'اترپردیش میں پولیس کی قیادت میں حملے ہوئے اور پولیس کو وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی پشت پناہی حاصل تھی'.
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے وجود میں مسلم دشمنی کا زہر بھرا ہوا ہے، وہ ایک شدت پسند تنظیم چلاتے ہیں، جو ہوا ہے وہ کافی بھیانک ہے۔
مشاورت کے صدر نے تنظیم برائے اسلامی ممالک (او آئی سی) کی مداخلت کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'صرف او آئی سی کی بات نہیں بلکہ اقوام متحدہ سمیت مختلف اداروں نے اس پر تنقید کی ہے اگر بھارت جو اپنے جمہوری اقدار کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں کچھ ایسا ہوتا ہے تو دنیا خاموش نہیں رہے گی۔