ETV Bharat / state

اسپورٹس کمپلیکس کا مفت استعمال کی اجازت

فٹ انڈیا مہم کو نئی رفتار فراہم کرانے کے لئے کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت نے یکم نومبر 2019 سے قومی اور ریاستی سطح کے تمام کھیل تنظیموں اور کلب کو مرکزی حکومت کی جانب سے دستیاب کرائے گئے اسپورٹس کمپلیکس کا مفت استعمال کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسپورٹس کمپلیکس کا مفت استعمال کی اجازت
author img

By

Published : Oct 14, 2019, 8:14 PM IST

یہ خصوصیت اسپپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے مراکز میں منعقد نہیں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھیل تربیت کاروں اور ٹرینی کھلاڑیوں کو بھی دستیاب ہو گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ اس سوچ کے ساتھ لیا ہے کہ کھیلوں کی سہولیات تک رسائی سب کو حاصل ہو سکے تاکہ کھیل ثقافت کے ذریعے جسمانی صحت ٹھیک رکھنا ہندستان کی عام زندگی کا حصہ بن سکے۔

ابتدائی مرحلے میں دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم، اندرا گاندھی اسٹیڈیم، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم اور ڈاکٹر كرني سنگھ شوٹنگ رینج کو ریاست اور مرکز کی سطح کی کھیل تنظیموں کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ وہ ان جگہوں میں تمام طرح کے کھیل مقابلوں اور ٹورنامنٹ منعقد کر سکیں ۔ کمپلیکس کے استعمال کے لئے ان لوگوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

کھیلوں کی سہولیات سے متعلق یہ نئی پالیسی غیر ایس ای آئی کھیل تربیت کاروں کو بغیر کسی فیس کے سرکاری اسٹیڈیم میں اپنے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کی اجازت دے گی، بشرطیکہ تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی تعداد کم از کم دس ہو۔

Intro:Body:

Sports facilities in Delhi open to all

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.