ETV Bharat / state

دہلی تشدد: دودھ لے کر مہتاب گھر نہیں لوٹ سکا

شمال مشرقی دہلی میں برج پوری گلی نمبر 5 میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنے والے مہتاب تشدد میں ہلاک ہوگئے۔

دہلی تشدد: دودھ لے کر مہتاب گھر نہیں لوٹ سکا
دہلی تشدد: دودھ لے کر مہتاب گھر نہیں لوٹ سکا
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 6:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:05 PM IST

مہتاب کی بھابھی یاسمین جی ٹی بی ہسپتال کے باہر ان کی لاش لینے کے لیے پہنچی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہتاب 22 برس کے تھے اور شام کے وقت گھر سے دودھ لینے کے لیے باہر نکلے تھے، لیکن وہ واپس نہیں لوٹے۔

دہلی تشدد: دودھ لے کر مہتاب گھر نہیں لوٹ سکا

یاسمین نے بتایا کہ شام 5 بجے مہتاب کا چائے پینے کا من کیا تو وہ دودھ لینے کے لیے گھرکے باہر نکلے لیکن کچھ لوگ انہیں اٹھاکر لے گئے۔

یاسمین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انہیں اٹھا کر لے گئے جس کے بعد 6:30 بجے ان کے پاس ایک نامعلوم نمبر سے فون آیا جس میں انہیں اطلاع دی گئی کہ مہتاب کو جلا کر مار دیا گیا ہے۔ ان کی لاش نرسنگ ہوم میں رکھی ہوئی ہے۔

یاسمین نے مزید بتایا کہ وہ برج پوری میں رہتی ہیں اور نیا مصطفی آباد کے مہر نرسنگ ہوم میں انہیں 6:30 بجے اپنے دیور مہتاب کی لاش ملی، جس کے بعد جی ٹی بی ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے ان کی لاش کو یہاں لایا گیا اور آج وہ یہاں لاش لینے کے لیے پہنچی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر کے نیچے کچھ لوگوں نے تالا لگا دیا تھا اور گیٹ بند کردیا تھا۔ مہتاب باہر ہی رہ گئے تھے اور جب وہ مہتاب کو اندر لانے کے لیے کہا تو لوگوں نے تالا نہیں کھولا جس کی وجہ سے وہ باہر ہی رہ گئے اور لوگ انہیں اٹھا کر لے گئے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.