قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں پھیلے کوروناوائرس سے بچاؤ کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے بعد حکومت یقیناً ضروری اشیاء کے نام پر پھلوں اور سبزیوں کو ہر لحاظ سے چھوٹ دینے کا دعویٰ کررہی ہے، لیکن پھل فروش اس لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ پریشان ہیں۔
پھل تاجروں کا کہنا ہے کہ عالم یہ ہے کہ پھل بیچنے والے امید کر رہے ہیں کہ یہ لاک ڈاؤن ختم ہوگا، اور حالات سازگار ہوں گے۔
![پھل تاجر آخر پریشان کیوں؟](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-ndl-01-fruitsellersinstressbecauseoflockdown-7201255_08042020131220_0804f_00870_375.jpg)
بدھ کے روز ای ٹی وی بھارت نے دہلی لکشمی نگر میں موجود منی پھل منڈی کا جائزہ لیا، یہاں پھل تاجروں نے بتایا کہ ان کے بچوں کو اب روٹی ملنے کے لالت پڑ گئے ہیں۔
پھل تاجروں نے کہا کہ پہلے پھل فروخت کرنے کے بعد جتنا فائد ہوتا تھا، اب اتنے ہی کا پھل فروخت ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی دن اگر کسی روز پانچ سو کے پھل فروخت جاتے ہیں تو یہ ان کے لیے بڑی بات ہوتی ہے۔
![پھل تاجروں نے کہا کہ پہلے پھل فروخت کرنے کے بعد جتنا فائد ہوتا تھا، اب اتنے ہی کا پھل فروخت ہوتا ہے](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/del-ndl-01-fruitsellersinstressbecauseoflockdown-7201255_08042020131220_0804f_00870_1099.jpg)
انہوں نے بتایا کہ 'نوراترو سے پہلے لائے گئے پھل بھی اب تک فروخت نہیں پائے ہیں، صورتحال ایسی ہوچکی ہے کہ اب ہزاروں روپے کے پھل سڑ رہے ہیں'۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ لوگ سبزی کھا رہے ہیں پھل نہیں، لوگوں نے پھل خریدنا یا تو بند کردیا ہے یا کم کردیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ خاص بات یہ ہے کہ نوراتری کے دوران اس بار اتنی فروخت نہیں ہوئی جتنی توقع کی جارہی تھی۔
پھل تاجروں نے کہا کہ حکومت ہی اب فیصلہ کرے گی کہ لاک ڈاؤن کب کھلے گا، تاہم وہ امید کر رہے ہیں کہ صورتحال جلد سے جلد بہتر ہوجائے۔