ETV Bharat / state

'یوم آئین' کے موقع پر پارلیمنٹ میں خصوصی پروگرام - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 نومبر کو ہم وطنوں کے لئے خاص دن بتاتے ہوئے کہا کہ اسے اور یادگار بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب کے ساتھ ملک بھر میں سال بھر الگ الگ پروگرام منعقد ہوں گے۔

'یوم آئین' کے موقع پر پارلیمنٹ میں خصوصی پروگرام کا نعقاد
author img

By

Published : Nov 24, 2019, 2:44 PM IST

مودی نے اپنے ماہانہ 'من کی بات' پروگرام میں ملک کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'دو دن بعد 26 نومبر ہے۔ یہ دن پورے ملک کے لئے بہت خاص ہے۔ ہماری جمہوریہ کے لئے خاص طور پر اہم ہے کیونکہ اس دن کو ہم 'یوم آئین' کے طور پر مناتے ہیں۔ اس بار کا ’یوم آئین‘ اپنے آپ میں خاص ہے کیونکہ، اس بار آئین کو اپنانے کے 70 سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر پارلیمنٹ میں خصوصی پروگرام ہوگا اور پھر سال بھر ملک بھر میں الگ الگ پروگرام ہوں گے'۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'اس موقع پر ہم آئین ساز اسمبلی کے تمام اراکین کو سیلیوٹ کریں، ان کوخراج عقیدت پیش کریں۔ بھارت کا آئین ایسا ہے جو ہر شہری کے حقوق اور وقار کی حفاظت کرتا ہے اور یہ ہمارے آئین سازوں کی دوراندیشی کی وجہ سے ہی یقینی ہو سکا ہے'۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 'یوم آئین کے دن ہمارے آئین کے آدرشوں کو قائم رکھنے اور ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنے کی ہماری وابستگی کو تقویت دے۔ یہی خواب تو ہمارے آئین سازوں نے دیکھا تھا۔'

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.