اس ٹوئیٹ میں اس شخص نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر CEN01/2018 بیچ کے ذمہ داری سنبھالنے کے بارے میں اطلاع نہیں دی گی تو وہ سنچالن بھون کے باہر خودکشی کرلے گا۔'
یہ ٹوئیٹ ”ایک بے روزگار اے ایل پی“ کے یوزر نیم سے کیا گیا جس میں اس شخص نے یہ دھمکی دی تاہم اس ٹوئیٹ پر کافی ردعمل ملنے کے بعد ساوتھ سنٹرل ریلوے نے اپنے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ 'کوویڈ 19وبا کی وجہ سے تقرری کے عمل پر روک لگائی گئی ہے۔'
ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہاکہ 'کووڈ 19کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے حصہ کے طورپر ریلوے رکروٹمنٹ بورڈس کے ذریعہ اے ایل پیز کے نوتقرر شدہ افراد کی تربیت عارضی طورپر روک دی گئی ہے۔
ساتھ ہی ساوتھ سنٹرل ریلوے نے وضاحت کی کہ تربیت کے شیڈول کا جلد ہی اعلان کیاجائے گا۔