سونو سود، لاک ڈاؤن کے دوران ملک بھر میں ہزاروں مہاجر مزدوروں کو ان کے گھر پہنچا کر ملک کے حقیقی ہیرو بن گئے ہیں۔
انہوں نے اب اوڈیشہ کی 169 لڑکیوں کو کیرالہ سے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے گھر اوڈیشہ روانہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق اوڈیشہ کے راج نگر اور کیندر پارا کی 169 لڑکیاں کیرالہ کے ایرناکلم میں پھنس گئی تھیں جن کو سونو سود نے خصوصی طیارے کے ذریعے ان کے گھر بھیجنے کا انتظام کیا۔
یہ تمام لڑکیاں علاقے کی ایک کمپنی میں کام کرتی تھیں۔ تاہم کمپنی کو لاک ڈاؤن میں بند کردیا گیا تھا اور یہ لوگ بھوک سے بھی پریشان تھے۔ انہوں نے پہلے ویڈیو جاری کرکے اوڈیشہ حکومت سے مدد مانگی، جس کے بعد ایک افسر نے سونو سے مدد کی اپیل کی۔
اداکار کی مدد سے لڑکیوں سے بھرا ہوا ایک خصوصی طیارہ اوڈیشہ کے لئے پرواز کیا۔ اوڈیشہ کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد انہیں گھر لے جانے کے لئے خصوصی بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔۔
ان لڑکیوں کو پہلے قرنطینہ کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ وقت کے قرنطینہ کے بعد انہیں اپنے گھر جانے کی اجازت ہوگی۔