سونیا گاندھی نے بالاسبرامنیم کے بیٹے ایس پی بی چرن کو بھیجے گئے ایک تعزیتی پیغام میں سنیچر کو کہا ہے کہ بالاسبرامنیم کے انتقال سے میں بہت غم زدہ ہوں۔ انہوں نے چھ ہفتہ سے زیادہ عرصے تک کووڈ بیماری کا بہادری سے مقابلہ کیا۔
‘‘کانگریس چیئرپرسن نے کہا کہ بالاسبرامنیم ہندوستان کی موسیقی اور لسانی ثقافت کے عمدہ مثال تھے۔ انہوں نے تمل، تیلگو، کننڑ، ملیالم اور ہندی میں یکساں سریلی اور موثر انداز میں سنگیت کو اپنی آواز میں پرویا۔ انہوں نے اپنے گانوں سے لاکھوں حامیوں اور شائقین کا دل جیتا۔
انہوں نے کہاکہ ’وہ حقیقت میں پادوم نیلا۔دی سنگنگ مون‘ تھے۔ غم کی اس گھڑی میں آپ کے اہل خانہ کے تئیں میری نیک خواہشات ہیں۔ ایشور ان کی آتما کوشانتی دے۔ واضح رہے کہ معروف موسیقار اور گلوکار کا کل دوپہر انتقال ہوگیا۔ وہ 74 سال کے تھے۔