ETV Bharat / state

سونیا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی گروپ کی تشکیل نو کی - پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی ممبران اسمبلی کے دو گروپوں کی تشکیل نو کی ہے۔

سونیا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی گروپ کی تشکیل نو کی

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 11:36 AM IST

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے لئے پارٹی ممبران پارلیمنٹ کے دو گروپوں کی تشکیل نو کی ہے۔ دونوں ایوانوں میں پارٹی کے نقطہ نظر کو برقرار رکھنے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کو مختلف ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔

ادھیر رنجن چودھری لوک سبھا میں کانگریس پارٹی کے رہنما ہوں گے اور گورو گوگوئی کو نائب رہنما بنایا گیا ہے۔ جبکہ کے سریش کو چیف وہپ مقرر کیا گیا ہے۔

وہیں راجیہ سبھا میں ملیکارجن کھڑگے کو کانگریس کے رہنما اور سینئر ممبر پارلیمنٹ آنند شرما کو نائب رہنما بنایا گیا ہے۔ جبکہ جیرام رمیش چیف وہپ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: All Party Meeting: کُل جماعتی اجلاس طلب

واضح رہے کہ مانسون سیشن 19 جولائی سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ موجودہ کووڈ 19 وبائی امراض کی دوسری لہر کے بعد یہ پہلا سیشن ہوگا۔ سیشن کا وقت صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.