ETV Bharat / state

دہلی فساد: 'امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے'

کانگریس ورکنگ کمیٹی کا آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دہلی کے حالات پر غور و خوص کیا گیا۔

Sonia Gandhi Demands Amit Shah's Resignation Over Delhi Violence
دہلی فساد کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے امت شاہ استعفیٰ دیں: کانگریس
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 1:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:20 PM IST

ورکنگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کے بعد سونیا گاندھی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہلی فساد کےلیے مرکزی حکومت اور امت شاہ کو راست ذمہ دار قرار دیا۔

دہلی فساد: 'امت شاہ کو استعفیٰ دینا چاہیے'

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی فساد کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو فوری اپنے عہدہ سے استعفیٰ دینا چاہئے۔

سونیا گاندھی نے اروند کیجریوال پر بھی سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بھی دہلی فساد کا ذمہ دار بتایا۔

صدر کانگریس نے دہلی تشدد کو سونچی سمجھی سازش قرار دیا جبکہ انہوں نے بی جے پی پر انتخابات کے دوران بھی اسی طرح کے حالات پیدا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی انتخابات کے دوران بی جے پی کے رہنما نفرت اور فرقہ پرستی پر مبنی بیانات کے ذریعہ حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے بی جے پی کے رہنما کپل مشرا کا نام لئے بغیر انہیں فساد کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ان کے متنازعہ بیان کے بعد ہی فساد پھوٹ پڑا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:20 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.