ETV Bharat / state

بھگوت کے بیان پر سونم کپور کی تنقید

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 10:11 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 2:30 PM IST

آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت کے ایک متنازعہ بیان پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے شدید تنقید کی ہے۔

Sonam Kapoor Calls Out Mohan Bhagwat Comment
بھگوت کے بیان پر سونم کپور کی تنقید

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور آہوجا نے آر ایس ایس سربراہ کے طلاق سے متعلق بیان پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے رجعت پسندانہ اور احمقانہ بیان قرار دیا۔

موہن بھگوت کے طلاق پر دیئے گئے بیان پر ٹوئٹ کرکے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سونم کپور نے کہا کہ ’’کوئی سمجھدار شخص اس طرح کی بات کیسے کرسکتا ہے، یہ انتہائی بیوقوفانہ بیان ہے‘‘۔

واضح رہے کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت نے 16 فروری کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیم یافتہ گھرانوں میں طلاق کے واقعات کی بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ لوگوں میں گھمنڈ آجاتا ہے۔

احمد آباد میں آر ایس ایس کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے موہن بھگوت نے کہا کہ بھارت میں ہندو سماج کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے چھوٹے معاملات پر لوگ لڑنے پر آمادہ ہیں اور تعلیم یافتہ اور متمول خاندانوں میں طلاق کے معاملات زیادہ ہو رہے ہیں کیونکہ تعلیم حاصل کرنے والوں میں تکبر آجاتا ہے جس کی وجہ سے کنبے ٹوٹ رہے ہیں۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 2:30 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.