ETV Bharat / state

ایمس کے نرسنگ آفیسر کا بیٹا سب سے کم عمر پلازما ڈونر - کورونا وائرس

ایمس کے نرسنگ آفیسر لوکیش کے بیٹے جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں، نے پلازما عطیہ کرکے سب سے کم عمر پلازما ڈونر بننے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 45 سالہ لوکیش پٹوال اور ان کا 18 سالہ بیٹا دھرو نے ایمس جا کر پلازما عطیہ کیا۔

ایمس کے نرسنگ آفیسر کا بیٹا سب سے کم عمر کا پلازما ڈونر بنا

author img

By

Published : Jul 14, 2020, 7:10 AM IST

دونوں باپ بیٹوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس کے بعد پلازما عطیہ کرکے کارِ خیر میں حصہ لیا ہے۔

13 جولائی کو صحتیاب ہونے کے ایک ماہ بعد دونوں باپ بیٹے پلازما کا عطیہ کرنے کے لئے ایمس پہنچے۔ والد اور بیٹے نے پلازما کا عطیہ کیا اور مریضوں کی جان بچانے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے سب سے کم عمر پلازما ڈونر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

ایمس کے نرسنگ آفیسر کا بیٹا سب سے کم عمر پلازما ڈونر

روز بروز کورونا کا قہر بڑھتا ہی جارہا ہے۔ پورے بھارت میں 9 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں، لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس کی بازیابی کی شرح بھی بہت اچھی ہے۔ اس بیماری سے 5 لاکھ سے زائد افراد بازیاب بھی ہوئے ہیں۔ اس کے باوجود ، لوگوں کو پلازما کے لیے در در بھٹکنا پڑ رہا ہے۔

کچھ دن قبل ایمس نے پلازما ڈونر ٹریکنگ ایپ کی مدد سے یہاں دوران علاج صحت یاب ہونے والے لوگوں کو اس ایپ سے جوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی شرح میں اضافہ

اس میں جن لوگوں کا کورونا کا علاج کیا گیا ہے ان سے اس کا سراغ لگایا جاسکتا ہے اور انھیں پلازما عطیہ کرنے پر راضی کیا جاسکتا ہے۔

ایمس نرسنگ آفیسر لوکیش کے بیٹے جو کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں ، پلازما عطیہ کرکے سب سے کم عمر پلازما ڈونر بننے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ 45 سالہ لوکیش پٹوال اور ان کا 18 سالہ بیٹا دھرو ایمس گئے اور پلازما عطیہ کیا۔

واضح رہے کہ لوکیش کے 18 سالہ بیٹے کو بخار تھا، وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے ایمس میں جانچ کا انتظار کرنے کی بجائے، انہوں نے بیٹے کا کورنا ٹیسٹ نجی لیب سے کرایا۔ رپورٹ میں جب ان کا بیٹا مثبت پایا گیا تو انہوں نے خود اپنی جانچ بھی کرائی، وہ بھی مثبت پائے گئے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ لوکیش کی 80 سالہ والدہ کی رپورٹ منفی تھی۔6 جون کو باپ اور بیٹے کا ایمس میں علاج کیا گیا۔ 13 جون کو ایمس نے ان دونوں کو فارغ کردیا گیا۔ اس کے ایک مہینے بعد دونوں باپ بیٹے ایمس میں پلازما عطیہ کرنے پہنچے۔

لوکیش 26 جون کو کورونا کو شکست دینے کے بعد اپنی ڈیوٹی پر واپس آئے تھے۔ اس کے بعد وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے دوسرے عملے کو اس سے آگاہ کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ان کا بیٹا صرف 18 سال کی عمر میں پلازما کا عطیہ کرکے سب سے کم عمر پلازما ڈونر بن گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.