دہلی راؤج ایوینو کورٹ نے سنہ 2016 میں ایمس کے سکیورٹی گارڈ کے ساتھ مار پیٹ معاملے میں ملزم قرار دیئے گئے سابق وزیر و رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو دو سال کی قید اور ایک لاکھ روپے کا جرمانہ لگایا ہے۔
کورٹ نے عآپ کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی کو اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے 20 ہزار روپے کے مچلکے پر ضمانت دے دی ہے۔
عدالت نے اس معاملے میں دیگر ملزمین جگت سینی ، دلیپ جھا ، سندیپ سونو اور راکیش پانڈے کو بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے سومناتھ بھارتی کو تعزیرات ہند کی دفعہ 323 ، 353 ، 147 اور 149 کے علاوہ پرینشن آف ڈیمیج ٹو پبلک پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت قصوروار قرار دیا ہے۔
یہ واقعہ 9 ستمبر 2016 کا ہے، ایمس کے چیف سیکیورٹی آفیسر آر ایس راوت نے 10 دسمتبر 2016 کو ایف آئی آر درج کرایا تھا۔