ETV Bharat / state

دہلی: ریلوے افسران کورونا پازیٹیو، ریل بھون کی تمام آفس بند - وزارت ریلوے

قومی دارالحکومت دہلی کے ریل بھون میں تمام افراد کا کورونا ٹیسٹ ہوا جس میں چند افسران کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

delhi rail bhawan
delhi rail bhawan
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 12:05 AM IST

دہلی ریل بھون میں 9 ، 10 اور 13 جولائی کو ایک خصوصی کیمپ میں تمام ملازمین کے لیے 'اسپیشل ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ' کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اس کیمپ میں کچھ افسران کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے، اسی وجہ سے ریل بھون کے تمام دفاتر کو احتیاطی طور پر دو دنوں کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نیز ان تمام دفاتر دو دنوں (14 اور 15 جولائی) تک بند کے دوران سینیٹائز کیا جا ئے گا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں بتایا گیا کہ 'احتیاطی طور پر ریل بھون کو دو دنوں کے لیے بند رکھا جائے گا، اس دوران تمام دفاتر کو سینیٹائز کیا جائے گا جبکہ اس دوران تمام افسران کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

وزارت ریلوے کا نوٹس
وزارت ریلوے کا نوٹس

وزارت ریلوے کی نوٹس میں مزید کہا گیا کہ 'گھروں سے کام کے دوران بھی تمام افسران و ملازمین اپنا کام کریں گے اور اگر کسی قسم کی اشد ضرورت ہوگی تو انہیں خصوصی طور پر آفس بلایا جائے گا'۔

واضح رہے کہ دہلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور ابھی تک ایک لاکھ 12 ہزار 494 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر جبکہ 3371 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.