ETV Bharat / state

'سماجی تنظیمیں، عوام کی مدد کریں' - Social organizations

ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن اور مہلک وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر وزیراعظم نے ملک کی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کی ہے۔

سماجی تنظیمیں، عوام کی مدد کریں
سماجی تنظیمیں، عوام کی مدد کریں
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 12:04 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران نبردآزما ہے، اس لیے فی الحال اسے سماجی تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت ضروی ہے۔

مہلک وائرس 'کورونا' کے ملک میں مسلسل پھیلنے کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے آج یہاں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم سماجی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ اس غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔

وزیر اعظم اس سے پہلے بھی ڈاکٹرز، صحافیوں، صنعتکاروں اور دیگر طبقات کے ساتھ موجودہ صورتحال میں تعاون کے لیے بات چیت کرچکے ہیں۔

ملک گیر پیمانے پر لاک ڈاؤن اور مہلک وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر وزیراعظم نے ملک کی تنظیموں سے تعاون کی درخواست کی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ملک ایک غیر معمولی بحران کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے ان تنظیموں کی خدمات اور وسائل کی بہت سخت ضرورت ہے۔

سماجی تنظیموں کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا نقطہ نظر 'انسانیت' ہوتا ہے، رسائی وسیع تر ہوتی ہے اور جذبہ خدمت کے سبب عوام کا ان پر اعتماد ہوتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ ان خصوصیات کے سبب یہ تنظیم غریبوں کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے میں بہت اہم کردار ادا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ان کی طبی سہولت اور رضاکار بھی مریضوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مختصر مدتی منصوبوں اور طویل مدتی نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.