ETV Bharat / state

نئی دہلی میں آتشزدگی، متعدد جھگیاں خاکستر - قومی دارالحکومت نئی دہلی

آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کی متعدد جھگیاں کو اپنی زد میں لے لیا۔

ہرکیش نگر میٹرو اسٹیشن کے قریب جھگی جھونپڑی میں آتشزدگی

author img

By

Published : Feb 7, 2021, 8:18 AM IST

قومی دارالحکومت نئی دہلی کے ہرکیش نگر میٹرو کے قریب واقع جھکی جھونپڑی میں آج علی الصباح آگ لگ گئی، آگ اتنی بھیانک تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے علاقے کی متعدد جھگیاں کو اپنی زد میں لے لیا۔

اطلاع کے مطابق تغلق آباد اسمبلی حلقہ کے ہرکیش نگر میٹرو کے قریب واقع جھگی بستی میں آج علی الصباح آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔ آگ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس کی اطلاع فوراً فائربریگیڈ محکمہ کو دی گئی۔

فائر برگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف ہے تادم تحریر آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

خبر لکھے جانے تک تقریباً دس جھگیاں جل کر خاکستر ہوچکی ہیں، البتہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.