ETV Bharat / state

Jamia Hamdard Students Succeed in UPSC: جامعہ ہمدرد کے چھ طلبا یوپی ایس سی سول سروسز میں کامیاب - Six students of Jamia Hamdard succeed in UPSC Civil Services

جامعہ ہمدرد ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی طلباء کو UPSC، SPSC اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے بہترین اساتذہ، اچھا تعلیمی ماحول، لائبریری وغیرہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ جامعہ ہمدرد میں تربیت اور کوچنگ حاصل کیے طلبا میں سے 370 سے زائد امیدواروں نے مرکزی اور ریاستی خدمات بشمول یو پی ایس سی سول سروسز میں ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ Jamia Hamdard Students Succeed in UPSC

جامعہ ہمدرد کے چھ طلبا یوپی ایس سی سول سروسز میں کامیاب

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 12:00 PM IST

نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ جامعہ ہمدرد کےریزیڈینشیل کوچنگ اکیڈمی(جے ایچ آر سی اے) کے طلبا نے یوپی ایس سی سول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جس سے طلبا میں خوشی ہے۔ جامعہ ہمدرد ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (جے ایچ آر سی اے) کے جن 6 طلبا نے یو پی ایس سی سول سروسز امتحان 2022 میں کامیابی حاصل کی ہے ان میں (1)شمبھوی مشرا (رینک 116 )، (2)محمد قمر الدین خان (رینک 414 )، (3)معصوم راجہ خان (رینک457 )، (4)راجیش کمار (رینک522 ) (5) ایم حسنی مبارک (رینک 575 )، (6) اجے مینا (رینک 610) شامل ہیں۔ Six students of Jamia Hamdard succeed in UPSC Civil Services

جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افشار عالم نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی۔ پروفیسر افشار عالم نے کہا کہ یہ تمام منتخب طلباء اور جامعہ ہمدرد کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ جامعہ ہمدرد کے چانسلر حماد احمد نے بھی جامعہ ہمدرد ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی کے تمام منتخب طلبہ کو ان کی بڑی کامیابی پر مبارکباد دی۔ جامعہ ہمدرد ریسیڈنشیل کوچنگ اکیڈمی (جے ایچ آر سی اے) نے اپنے قیام سے لےکر آج تک مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہر سال UPSC، ریاستی پبلک سروس کمیشن اور دیگر مسابقتی امتحانات میں اچھے نتائج دیے ہیں۔

JHRCA طلباء کو UPSC، SPSC اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے بہترین اساتذہ، اچھا تعلیمی ماحول، لائبریری وغیرہ کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ جامعہ ہمدرد کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی نے قیام سے لے کر اب تک ہزار سے زائد امیدواروں کو تربیت اور کوچنگ دی ہے۔ جن میں سے 370 سے زائد امیدواروں نے مرکزی اور ریاستی خدمات بشمول یو پی ایس سی سول سروسز میں ملازمتیں حاصل کی ہیں۔ Jamia Hamdard Students Succeed in UPSC

یہ بھی پڑھیں:

اس سے قبل 2016 میں بلال محی الدین بھٹ نے 10ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس اکیڈمی سے UPSC 2017 سول سروسز امتحان میں آل انڈیا رینک میں فضل الحسیب نے 36واں رینک حاصل کیا، 2018 میں نندنی مہاراج نے 42واں رینک حاصل کیا، 2019 میں ہمانشو گپتا نے 27واں رینک حاصل کیا اور 2020 میں ونائک چماڈیا نے 47واں رینک حاصل کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.