ETV Bharat / state

Sisodia Agrees To Parents Demands: منیش سسودیا نے اسکولز کو دوبارہ کھولنے کی وکالت کی - دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال میں بہتری

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اسکولوں کو کھولنے کی وکالت کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ اگر اسکول ابھی نہیں کھولے گئے تو بچوں کی ایک نسل پیچھے رہ جائے گی۔ سسودیا نے یہ ریمارکس عوامی پالیسی کے ماہر چندرکانت لہریا کی قیادت میں والدین کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کہی۔

منیش سسودیا نے اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی وکالت کی

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 5:46 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں کووڈ-19 کی صورتحال گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔ اس دوران اسکول کے بچوں کے سرپرستوں کے ایک وفد نے دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا سے ملاقات کی اور اسکولز کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس سلسلے میں وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا کہ وہ والدین کے مطالبے سے متفق ہیں۔

Sisodia Agrees To Parents Demands
Sisodia Agrees To Parents Demands

وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ چندرکانت لہریا اور یامنی ایر کی طرف سے ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ہے جس میں 1600 سے زائد والدین نے اسکولز کھولنے کے مطالبے پر دستخط کیے ہیں۔

منیش سسودیا نے ٹویٹ کیا کہ وہ والدین کے مطالبے سے متفق ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ کووڈ-19 کی صورتحال کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کیونکہ بچوں کی حفاظت ضروری تھی، لیکن اتنے لمبے عرصے تک اسکولوں کو بند رکھنا بچوں کے لیے مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ یہ بھی کہا کہ اگر سکول نہ کھلا تو ایک نسل ایسی ہو گی جو اسکول کے بغیر رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے 3 جنوری سے 15 سے 18 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی حکومت کو موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، دہلی حکومت کے تحت اسکولز میں پڑھنے والے 85 فیصد بچوں کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Weekend Curfew Lifted In Delhi: دہلی میں ویک اینڈ کرفیوختم، رات کا کرفیو جاری رہے گا

اس کے علاوہ حکومت کی طرف سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پرائیویٹ اسکولوں میں ویکسینیشن کی رفتار بہت سست ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.