ETV Bharat / state

'راہل گاندھی کے دفاعی دلالوں سے رشتے' - rahul gandhi

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر رہنما اور مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کانگریس کے صدر راہل گاندھی پر دفاعی سودے کے دلال کے ساتھ ساز باز کا الزام لگایا۔

file photo
author img

By

Published : Mar 13, 2019, 11:42 PM IST

ایرانی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 'ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی چھاپے کے دوران برآمد دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ راہل گاندھی نے ہریانہ کے ایچ ایل پہوا سے زمین خریدی تھی۔ مسٹر گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور ان کے بہنوئی رابرٹ واڈرا کے سلسلے میں بھی کاغذات برآمد ہوئے ہیں ۔ پہوا دفاعی سودے کے دلال سنجے بھنڈاری کے نزدیکی سی سی تھمپی کا ملازم ہے'۔

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ 'اب تک یہ خیال کیا جارہا تھا کہ بھنڈاری اور مسٹر واڈرا کے درمیان مالی تعلق ہے، لیکن اب یہ معلوم ہوگیا ہے کہ بھنڈاری کا تعلق مسٹر گاندھی سےبھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر گاندھی کو اس کا جواب دینا چاہئے کہ ان کے دفاعی سودے کے دلال سے کیا تعلق ہے۔کیا اس لئے وہ ملک کے دفاعی معاملات میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میڈیا رپورٹوں سے یہ واضح ہے کہ دفاعی سودوں میں راہل کی دلچسپی صرف سیاسی وجوہات کے لئے نہیں ہے، ان کا مالیاتی مفاد بھی اس سے منسلک ہے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.