ETV Bharat / state

سبل کے نئے ٹوئٹ کانگریس میں’گھمسان ‘ شروع ہونے کے اشارے - ہلچل مچی

کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں مسز سونیا گاندھی کے دوبارہ عبوری صدر منتخب کئے جانے کے بعد یہ خیال کیا جارہا تھا کہ سینئر رہنماؤں کے مابین تلخی ختم ہو گئی ہے لیکن پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر کپل سبل کے ٹوئٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ’گھمسان‘ ابھی باقی ہے۔

سبل کے نئے ٹوئٹ سے کانگریس میں’گھمسان ‘ شروع ہونے کے اشارے

author img

By

Published : Aug 25, 2020, 2:25 PM IST

پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کے پیر کے روز میٹنگ میں بیان کے بعد ٹوئٹ کرنے والے اور ملک کے سینئر ترین وکیل میں سے ایک سبل کے آج کے ٹوئٹ سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں لکھا’’یہ کسی عہدہ کی بات نہیں ہے۔ یہ میرے ملک کی بات ہے جو سب سے زیادہ اہم ہے‘‘۔

گاندھی کی ناراضگی کی اطلاع کے بعد بھی پیر کو میٹنگ میں مسٹر سبل نے ٹوئٹ کیا تھا ، لیکن بعد میں سینئر ایڈوکیٹ نے یہ کہتے ہوئے ٹوئٹ کو ہٹا دیا تھا کہ مسٹر راہل نے انہیں بتایا تھا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پیر کو ہونے والی اس میٹنگ سے قبل پارٹی کے 23 سینئر رہنماؤں نے جن میں راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد بھی شامل تھے ، نے تنظیم میں تبدیلی کے لئے مسز گاندھی کو خط لکھا تھا۔ اس خط کے بعد سے پارٹی میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.