سابق وزیر تعلیم اور کانگریس کے سینئر رہنما کرن والیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ دہلی یونیورسٹی میں بی اے کے آخری سال کا آن لائن امتحان نہ کرایا جائے۔
انہوں نے مرکزی وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری ریاستوں کی طرح دہلی یونیورسٹی میں بھی بی اے فائنل ایئر کے طلباء کو گزشتہ سال ہونے والے امتحان میں کارکردگی کی بنیاد پر پاس کیا جائے۔ کیونکہ ابھی بھی ملک میں 70 فیصد طلبا ہیں جن کے پاس لیپ ٹاپ یا دیگر وسائل نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں انہیں آن لائن امتحان میں پریشانی ہوسکتی ہے۔
سابق وزیر تعلیم کرن والیا نے جاری کیے گئے ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ آن لائن امتحانات کے حوالے سے ڈی یو میں ماک ایکسرسائز ہوئی، وہ مکمل طور پر پریشان کن رہی ہے۔ اس بارے میں ڈی یو انتظامیہ کو جلد فیصلہ لینا چاہئے۔ طلباء کو آن لائن امتحان نہ کرا کر انہیں گزشتہ سال کے امتحان میں کی گئی کارکردگی کی بنیاد پر اسے پاس کر دینا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی یونیورسٹی: رجسٹریشن کی تاریخ میں 18 جولائی تک توسیع
کرن والیا نے پنجاب، راجستھان اور ہریانہ وغیرہ کو کورونا وائرس کے دوران امتحان نہ دینے کا بھی حوالہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست نے کسی بھی طرح کے امتحانات کرانے سے انکار کردیا ہے۔ وہ اپنے طلباء کو گزشتہ سال کی کارکردگی کے مطابق پاس کر رہے ہیں اور اگلی کلاس میں داخلہ دے رہے ہیں۔ لہذا مرکزی وزارت تعلیم کو ڈی یو میں بی اے فائنل ایئر کے طلباء کا آن لائن امتحان نہ لے کرگزشتہ سال کے بنیاد پرطلبا کو پاس کریں۔ تاکہ طلبا کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔