ETV Bharat / state

Tokyo Olympics: جیولین تھرو کے فائنل سے شیو پال سنگھ باہر - جیولین تھرو کے فائنل سے شیو پال سنگھ باہر

شیوپال سنگھ مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ وہ اپنے تینوں کوششوں میں بالترتیب 76.40، 74.80 اور 74.81 میٹر کے تھرو کے ساتھ گروپ بی میں 12 ویں نمبر پر رہے۔

جیولین تھرو کے فائنل سے شیو پال سنگھ باہر

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:08 AM IST

Tokyo Olympics: بھارتی جیولین تھرو شیو پال سنگھ بدھ کے روز کوالیفیکیشن راؤنڈ میں مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے مردوں کے جیولین تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کا ٹوکیو اولمپکس کا سفر بھی ختم ہوگیا۔

شیو پال اپنی تینوں کوششوں میں 80 کے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکے۔ ان کا بہترین تھرو 76.40 کا رہا جو کوالیفائی کرنے کے لیے کافی نہیں تھا۔ تینوں کوششوں میں بالترتیب 76.40، 74.80 اور 74.81 میٹر کے تھرو کے ساتھ وہ گروپ بی میں 12ویں نمبر پر رہے، جب کہ پاکستان کے جیولین تھرو ارشد ندیم 85.16 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ گروپ ٹاپر رہے۔

اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ شیو پال بھی اپنی کارکردگی سے مایوس ہوں گے، کیونکہ ان کا ذاتی بہترین تھرو 86.23 میٹر ہے، جو انہوں نے دوحہ میں 2019 ایشین چمپیئن شپ میں لگایا تھا۔ یہی نہیں، شیو پال نے ٹوکیو اولمپکس 2020 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے 85.47 میٹر کا تھرو بھی پھینکا تھا۔

واضح رہے کہ آج صبح ایک اور بھارتی جیولین تھرو نیرج چوپڑا نے 86.65 میٹر کے تھرو کے ساتھ براہ راست کوالیفیکیشن سے مردوں کے جیولین تھرو کے فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اب وہ ہفتہ کو فائنل میں مقابلہ کریں گے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.