اس موقع پر پنجاب کانگریس کے صدر سنیل جاکھڑ اور پنجاب کانگریس کی انچارج آشا کماری سمیت کئی دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
گوبایا پنجاب میں فیروز پور سے لوک سبھا رکن ہیں۔ وہ دو بار اس سیٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں اور تیسری بار انہیں اس سیٹ سے کامیاب ہونے کا سب سے اہم دعویدار سمجھا جا رہا ہے۔
گذشتہ پانچ روز میں کانگریس کا دامن تھامنے والےگوبایا دوسرے لوک سبھا رکن ہیں۔
قبل ازیں بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ساوتری بائی پھولے نے 2 مارچ کو کانگریس میں شمولیت اختیار کی تھی۔
وہ اترپردیش کی بہرائچ سیٹ سے بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن جیت کر لوک سبھا پہنچی تھیں۔