ETV Bharat / state

Shashi Tharoor Releases Election Manifesto ششی تھرور نے انتخابی منشور جاری کیا

کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ششی تھرور نے انتخابی منشور جاری کیا ہے اس منشور میں تھرور نے 10 مسائل اٹھائے ہیں۔ جنہیں وہ انتخاب جیتنے کے بعد پارٹی میں نافذ کریں گے۔ Shashi Tharoor Releases Election Manifesto

ششی تھرور نے انتخابی منشور جاری کیا
ششی تھرور نے انتخابی منشور جاری کیا
author img

By

Published : Oct 7, 2022, 10:27 PM IST

چینئی: کانگریس رہنما ششی تھرور نے کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر ستیہ مورتی بھون میں ایک بیان دیا۔جس میں انہوں نے پارٹی میں ریاستی صدور کی میعاد کو محدود کرنے کی حمایت کی ہے اور کہا کہ کانگریس کو 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لیے سرگرم ہونا چاہیے۔ ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہ وہ کانگریس کے قومی صدر کے عہدے کی دوڑ سے کم حمایت کی وجہ سے باہر ہیں، تھرور نے کہا کہ وہ میدان میں ہیں اور پارٹی رہنماؤں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا پیغام پارٹی کو بحال کرنا، اسے دوبارہ فعال کرنا، کارکنان کو بااختیار بنانا اور لوگوں سے رابطے میں رہنا ہے۔ Shashi Tharoor Releases Election Manifesto

پارٹی کے سینیئر رہنما ملکارجن کھرگے کے احترام کا ذکر کرتے ہوئے تھرور نے کہا کہ مقابلہ مختلف نقطہ نظر پر مبنی ہے نہ کہ نظریاتی۔ہمیں کانگریس پارٹی کے کام کرنے کے طریقے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں نوجوانوں کو پارٹی میں لانے اور انہیں پارٹی کو مضبوط کرنے کا حق دینا ہوگا۔ ہمیں محنتی اور طویل خدمت کرنے والے کارکنوں کو زیادہ عزت دینی چاہیے۔ Congress President Election

تھرور نے اپنے منشور کے 10 نکات کے بارے میں بھی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختیارات کی وکندریقرت، پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنا، قوم کی تعمیر کی سرگرمیوں کے لیے سیکرٹریز کا استعمال، ریاستی انچارج کے طور پر ان کی خدمات کو تقسیم کرنا، ریاستی صدور کی مدت کار کو محدود کرنے کے علاوہ فیصلہ لینے میں آزادی دینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں کانگریس کے بنیادی عقائد کو دہرانے کی ضرورت ہے۔ ہم سماویشی بھارت کی پارٹی ہیں، ایک ایسی پارٹی جو مساوی حقوق پر یقین رکھتی ہے اور ظلم کے خلاف ہے۔ یہ وہ نظریہ ہے جس کے لیے ہم کھڑے تھے اور لڑے تھے۔ ہمیں اسے دہرانا چاہیے۔ اگر وہ کانگریس کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو وہ پارلیمانی بورڈ جیسے کچھ اداروں کو بحال کریں گے۔ تھرور نے کہا کہ منشور میں کانگریس کو سماجی کام کے اخلاق پر واپس آنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ Shashi Tharoor Releases Election Manifesto

ترووننت پورم کے رکن پارلیمان تھرور نے کہا کہ پارٹی پانچ سال میں ایک بار الیکشن لڑنے کی مشین نہیں ہے، اسے عوام کے ساتھ رہنا چاہیے اور لوگوں کی خدمت کرنی چاہیے۔ ہمیں لوگوں سے جڑنا چاہیے اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں تھرور نے کہا کہ پارٹی کا تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کے ساتھ کامیاب اتحاد ہے اور ریاستی حکومت کے ساتھ اس کے اچھے تعلقات ہیں۔ Congress President Election

یہ بھی پڑھیں : Congress President Election کانگریس صدر کے عہدہ کے کھرگے اور تھرور آمنے سامنے، کے کے این ترپاٹھی کا فارم مسترد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.