ETV Bharat / state

جے این یو طلباء کی حمایت میں آگے آئے شرد یادو

لوک تانترک جنتادل کے رہنما اور سابق مرکزی وزیر شرد یادو نے جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کے ہاسٹل کی فیس میں اضافہ کی مخالفت میں طلباءکے پر امن مظاہر ہ کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے فیس اضافہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جے این یو طلباء کی حمایت میں آگے آئے شرد یادو
author img

By

Published : Nov 18, 2019, 11:49 PM IST

شرد یادو نے بیان جاری کر کے کہاکہ جے این یو ہاسٹل کی فیس بڑھائے جانے کی مخالفت میں طلباءکے پرامن مظاہرہ کی وہ حمایت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ طلباءکے مظاہرہ کے بعد ہاسٹل فیس اضافے میں جو کمی کی گئی ہے وہ موجود شرح سے ابھی بھی زیادہ ہے۔ اس سے غریب طلباءکو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس لیے حکومت کو غریب طلباءکے مفاد کا خیال کرتے ہوئے فیس اضافہ کے فیصلے کو واپس لینے کا حکم جے این یو انتظامیہ کو دینا چاہئے۔

سابق مرکزی وزیر نے کہاکہ مرکزی حکومت جان بوجھ کر تعلیم کی لاگت بڑھا رہی ہے اور میڈیا کے توسط سے ماحول بنارہی ہے کہ جے این یو جیسے ادارے کو مفت میں تعلیم کیوں دی جائے۔

انہوں نے حکومت پر تعلیم کا بجٹ کم رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں تعلیم پر جی ڈی پی کا صرف 3 فیصد ہی خرچ کیاجاتا ہے۔ جبکہ دیگر ملکوں میں تعلیم کا بجٹ جی ڈی پی کا چھ سے سات فیصد تک ہوتا ہے۔

یادو نے کہاکہ حکومت تعلیم کے نظام کو صحیح کرنے کے بجائے اسے تہس نہس کرنے میں مصروف ہے۔ جو بیحد افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت ایسا کام کر رہی ہے جس سے تعلیم کے شعبہ میں جانے والے خواہشمند تاجر گھرانوں کو موقع مل سکتا ہے۔ اس حکومت کی منشا ہے کہ ہر شعبہ کو نجی کمپنیوں کو سپرد کردیا جائے جسے ملک کبھی بھی برداشت نہیں کرسکتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.