نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے دہلی اردو اکیڈمی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو اکیڈمی کو دہلی حکومت نے بربادی کے دہانہ تک پہلے ہی پہنچا دیا ہے اور اکیڈمی اردو کے فروغ کے لیے ٹھیک سے کام نہیں کرپارہی ہے اکیڈمی میں اناپرستی تفریق بھی عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ معروف شاعر راجیو ریاض کو اردو اکیڈمی نے نئے پرانے چراغ کے لیے مدعو نہیں کیا ہے یہ شرمناک اورذات پر مبنی تفریق کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔ Shame on Delhi Urdu Academy not inviting Dalit Poet Rajeev Riaz Kaleem ul Hafeez
یہ بھی پڑھیں:
- Urdu Academy New Delhi: دہلی اردو اکیڈمی میں 55 میں سے 31 اسامیہ خالی
- Naye Purane Chirag Program: اردو اکادمی دہلی کے پروگرام نئے پرانے چراغ کا بائیس جولائی سے آغاز
کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی اردو اکیڈمی کا پروگرام نئے پرانے چراغ اس مقصد سے شروع کیا گیا تھا کہ اس میں تمام دہلی کے شعراءکو شامل کیا جائے گا اور اردو زبان اور ثقافت کو فروغ دیا جائے گا اسی لیے اس پروگرام میں ہر چھوٹا بڑا شاعر شرکت کرتا ہے اس بار بھی مظفرنگر، بدایوں، گریٹر نویڈا اترپردیش سے لے کر لندن تک کے شعراءشامل ہورہے ہیں لیکن دہلی میں موجودہ شاعر راجیو ریاض کے نام کو لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال سے میرا سوال ہے کہ راجیو ریاض کو کیا ان کے دلت ہونے کی وجہ سے مدعو نہیں کیا گیا ان کو پروگرام میں نہ بلانے کے پیچھے کیا وجوہات ہیں کیا وجہ ہے کہ عام آدمی پارٹی سے لے کر سماجوادی پارٹی تک سے جڑے شعراء پروگرام میں شامل ہونے والے ہیں اور مجلس اتحادالمسلمین کے سکریٹری راجیو ریاض کو کیا اس بات کی سزا دی جارہی ہے کہ انھوں نے۔
اردو اکیڈمی کے مفلوج بنائے جانے اور اکیڈمی کا فنڈ رلیز نہ کیے جانے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال سیاسی نفرت کے ذہن سے کام کررہے ہیں حالانکہ ادیب وشاعر ملک کا اثاثہ ہیں چاہیں وہ کسی بھی پارٹی میں ہوں۔ ان کو لے کر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ کلیم الحفیظ نے کہا کہ راجیو ریاض ماضی میں نہ صرف نئے پرانے چراغ پروگرام میں شامل ہوکر اشعار پڑھ چکے ہیں بلکہ جشن آزادی جیسے بڑے مشاعرے میں بھی اپنا کلام سنا چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں کام کرنے والی پونم سنگھ نے راجیو ریاض کی ذات پوچھی تھی کیا اسی وجہ سے ان کو درکنار کیا گیا۔دہلی مجلس صدر نے کہا کہ دہلی اردو اکیڈمی کو عام آدمی پارٹی حکومت نے برباد کردیا ہے آج حالات یہ ہیں کہ 44 مستقل ملازمین کی جگہ صرف آدھا درجن ملازمین ہی مستقل ہیں آخر سبھی جگہوں اور محکموں میں مستقل تقرری کی جارہی ہے تو اکیڈمی میں تقرر ی کیوں نہیں کی جارہی ہے ۔کلیم الحفیظ نے کہا کہ آج اکیڈمی میں چیئر مین منیش سسودیا سے لے کر وائس چیئرمین حاجی تاج محمد، سکریٹری سمیت اسٹاف افسر اردو سے نابلد ہیں ایسے میں اردو کے فروغ اور کسی اچھی بات کی امید کرنا بیکار ہے۔