ETV Bharat / state

'سی اے اے کا بھارت کے مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں' - shahi imam

جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے شہریت ترمیمی قانون پر کہا کہ 'اس قانون کا بھارت کے مسلمانوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے'۔

شہرہت ترمیمی قانون کا ہندوستان کے مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں

author img

By

Published : Dec 19, 2019, 12:23 PM IST

شہریت ترمیمی قانون کے بارے میں، دہلی میں جامع مسجد کے شاہی امام نے لوگوں سے کہا ہے کہ مظاہرہ لوگوں کا جمہوری حق ہے، لیکن اس دوران ، کسی بھی طرح کے تشدد سے گریز کریں اور امن و امان کی صورت کو بنائے رکھیں ۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے کہا کہ شہریت کے قانون کا ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس قانون کے تحت پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے غیر مسلم مہاجرین کو شہریت دی جائے گی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتا ہے اور مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے منافی ہے۔

خبر رساں ادارے اے این آئی کو دیئے گئے بیان کے مطابق ، شاہی امام سید احمد بخاری نے منگل کے روز کہا ، 'مظاہرہ ہندوستان کے عوام کا جمہوری حق ہے ، کوئی بھی چیز ہمیں ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ تاہم ، یہ بھی ضروری ہے کہ اس دوران جذبات کو قابو میں رکھا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.