کانگریس کے سینئر کارکن اور پرانی دہلی کے معروف سماجی کارکن حاجی میاں فیاض الدین نے بتایا کہ شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام عبداللہ بخاری کے انتقال پر شیلا دیکشت نے خصوصی طور پر شرکت کرکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی تھیں ۔
انہوں نے وہ نہ صرف دہلی کی سرکردہ شخصیات سے تعلق رکھتی تھیں بلکہ وہ یتیم و مسکینوں کے لیے بھی دل میں محبت رکھتی تھیں، ایک دفعہ جب انہیں دریا گنج میں بچوں کے گھر میں مدعو کیا گیا تو وہ یتیم بچوں کے لیے پھلوں کا ٹوکرا لیکر آئی تھیں اور خود اپنے ہاتھوں سے بچوں میں تقسیم کیا تھا۔
حاجی میاں فیاض الدین نے شیلا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ وہ غریب لڑکیوں کی شادیوں میں مدد کے طور پر کئی بار انہیں 10 ہزار روپے بطور مدد کے دیا کرتی تھیں۔