ETV Bharat / state

کسان تحریک کو شاہین باغ تحریک سے وابستہ خواتین کی حمایت

شاہین باغ تحریک سے وابستہ ملکہ، نصرت آرا، کرانتی سہگل اور دیگر خواتین نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں کسانوں کے درد کا احساس ہے

sheenbagh
sheenbagh
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 8:18 PM IST

تین زرعی قانون کے خلاف ملک گیر پیمانے پر جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرنے کے لئے شاہین باغ تحریک سے وابستہ خواتین کی ایک ٹیم کسانوں کی حمایت کرنے کے لئے آج یہاں راج گھاٹ پر پہنچیں اور ان کے کاز کی حمایت کرتے ہوئے ان کے اظہار یکجہتی کیا۔

شاہین باغ تحریک سے وابستہ ملکہ، نصرت آرا، کرانتی سہگل اور دیگر خواتین نے اس موقع پر کہا 'ہمیں کسانوں کے درد کا احساس ہے اور ہمیں قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تکلیف دہ حالات سے گزرناپڑا ہے اور اب یہی کیفیت ہمارے کسان بھائیوں کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف ہمیں مضبوطی کے ساتھ آنا چاہئے اور ہمارے اتحاد میں ہی ہماری کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا 'ہمارے کسان بھائی آج پریشان حال ہے اور حکومت کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے۔ جس طرح حکومت نے قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف تحریک کے دوران ہماری بات نہیں سنی'۔

یہ بھی پڑھیے
ملک کے مختلف حصوں میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج

انہوں نے کہا 'اب وقت آگیا ہے کہ مشترکہ طور پر ناانصافی کے خلاف لڑائی لڑیں'۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس حکومت کے رویے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ وہ غریبوں، دلتوں، اقلیتوں اور کسانوں کے مفادات کی نگہبانی کرنے والی نہیں ہے۔ اس لئے سب کو اس کے خلاف سڑکوں پر آنا ہوگا اور حکومت کو بات ماننے کے لئے مجبور کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ کسانوں نے آج راج گھاٹ پر زرعی قانون کے خلاف دھرنا دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.