ETV Bharat / state

Wrestler Protest شاہیں باغ کی خواتین نے پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کی - دہلی نیوز

بھارتی ریسلرز بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کررہی ہے اس احتجاج کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہی دیگر تتنظمیں بھی حمایت کررہی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 1, 2023, 11:50 AM IST

Updated : May 1, 2023, 1:12 PM IST

شاہیں باغ کی خواتین نے پہلوانوں کے احتجاج کی حمایت کی

نئی دہلی : جنسی ہراسانی کو لے کر جنتر منتر پر پہلوانوں کا ڈبلیو ایف آئی کے سربراہ برج بھوشن کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہے اور روز بروز اس میں شدت آتی جا رہی ہے، برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری تک دھرنا جاری رکھنے کو کہا گیا ہے اسی کے ساتھ ان خواتین پہلوانوں کے احتجاج کو چہار جانب سے حمایت بھی مل رہی ہے۔ سی اے اے ،این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنے احتجاج مظاہرہ کے ذریعہ پوری دنیا میں نام روشن کرنے والی شاہین باغ کی خواتین نے بھی جنتر منتر پہنچ کر انصاف کے لئے دھرنے پر بیٹھیں خواتین پہلوانوں کی حمایت کی۔ شاہین باغ کی خواتین نے کہا کہ مودی حکومت کا نعرہ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ فیل ہوتا جارہا ہے، اس کی تازہ مثال پہلوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنے کھیلوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے والی خواتین پہلوانوں کو نہیں بخشا جا رہا ہے۔

شاہین باغ سے آئیں رضوانہ نامی خاتون نے بتایا کہ وہ ان پہلوانوں کی حمایت کرنے آئی ہیں جو انصاف کے لئے جدوجہد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں خواتین کا استحصال بڑھ گیا ہے اور آواز بلند کرنے والی ان بیٹیوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے بلکہ ان کی آواز کو دبا دیا جا رہا ہے۔ رضوانہ نے کہا کہ مودی حکومت مجرم کو بچانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک ان خواتین پہلوانوں کو انصاف نہیں مل جاتا تب تک وہ مسلسل اس دھرنا میں شریک رہیں گی۔ واضح رہے کہ خواتین پہلوانوں کے مطالبے پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد دہلی پولیس نے ڈبلیو ایف آئی صدر برج بھوشن کے خلاف دو آئی آر درج کی ہیں جس کو لے کر تحقیقات جاری ہے۔ جبکہ رکن پارلیمان برج بھوش شرن سنگھ نے خواتین پہلوان کے ذریعے لگائے تمام الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے اور کہا کہ وہ بے گناہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Wrestlers Protest پرینکا گاندھی کی جنتر منتر پر پہلوانوں سے ملاقات

Last Updated : May 1, 2023, 1:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.