دہلی سے متصل ہریانہ کے سائبرسٹی کے نام سے مشہور گروگرام میں سی ایم کی فلائنگ ٹیم نے چھاپہ مار کر سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔اس ٹیم نے یہاں کے سیکٹر 49 میں واقع گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا،جس می دو غیر ملکی لڑکیوں کو حراست Sex Racket Busted in Gurugram two Uzbek Nationals Arrested میں لیا۔ دونوں لڑکیاں ازبکستان کی رہائشی ہیں۔ اور سیکس ریکیٹ میں ملوث ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔
گرو گرام کےسیکٹر 49 کے گیسٹ ہاؤس میں سیکس ریکٹ کی خبریں موصول ہونے کے بعد پولیس نے موصول ہونے کے بعد سی ایم کی فلائنگ ٹیم نے اچانک مذکورہ گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا جس میں دو غیر ملکی لڑکیاں اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے فرضی گاہک بناکر کسی شخص کو جب ہوٹل بھیجا اور معاملہ کے تعلق سے جب رقم لین دین کا معاملہ ہورہا تھا تبھی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور 2 لڑکیوں کو حراست میں لے لیا۔ اس کے ساتھ ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:مرادآباد میں سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، 3 گرفتار
دوران تفتیش معلوم ہوا ہے کہ دونوں لڑکیاں ازبکستان کی رہائشی ہیں۔ دونوں کے ویزے بھی ختم ہو چکے ہیں۔ فی الحال گروگرام پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے