امریکہ کے صوبہ وسکونسن میں فائرنگ سے سات افراد ہلاک ہو گئے ۔ ملواکی جرنل سینٹی نل نے یہ رپورٹ دی ہے ۔رپورٹ میں کئی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملواکی شہر میں بدھ کے روز مولسن کورس بیوریج کمپنی میں ہوئی فائرنگ میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

ملواکی پولیس نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وہاں فائرنگ جاری ہے ۔پولیس جوابی کارروائی کر رہی ہے ۔
ایف بی آئی اور الکوحل بیورو اور بی اے ٹی ایف نے بھی مقامی پولیس افسران کی امداد سے فائرنگ کی ہے اور جوابی کارروائی کر رہی ہے ۔