ETV Bharat / state

بی جے پی کے سینیئر رہنما تلک راج کٹاریہ کا پارٹی سے استعفی - شمالی دہلی مینوسپل کارپوریشن

دہلی کے شالیمار باغ علاقے سے سینئر کونسلر تلک راج کٹاریہ جو گزشتہ 2 سالوں سے کارپوریشن کے اندر قائد ایوان کا کردار ادا کررہے تھے۔ انہوں نے پارٹی کے اس طرز عمل سے نا خوش ہو کر اپنے کونسلر کے عہدے سمیت پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما تلک راج کٹاریہ کا پارٹی سے استعفی

author img

By

Published : Jun 17, 2020, 5:20 PM IST

شالی مار باغ کے کونسلر اور تلک راج کٹاریہ جو گذشتہ 2 سالوں سے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں قائد کا کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے رویہ سے نا خوش ہو کر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تلک راج کٹاریہ کے میئر سمیت تمام سینئر عہدوں سے متعلق دعوے داری کو نظرانداز کردیا گیا تھا۔ اس کی وجہ سے تلک راج کٹاریہ نے کونسلر سمیت دہلی بی جے پی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما تلک راج کٹاریہ کا پارٹی سے استعفی
بی جے پی کے سینیئر رہنما تلک راج کٹاریہ کا پارٹی سے استعفی

شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن میں میئر سمیت تمام سینئر عہدوں پر انتخاب کے لئے آج نامزدگی داخل کیئے جارہے ہیں۔ لیکن اس دوران آج تلک راج کٹاریہ نے دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا کو خط لکھ کر استعفیٰ پیش کیا ہے۔

خط میں تلک راج کٹاریہ نے لکھا ہے کہ وہ پارٹی کے رویہ سے خوش نہیں ہیں۔ پارٹی میں کام کرنے والے کارکنان کی تعریف ختم ہوگئی۔ اب میں اپنی عزت نفس بیچ کر پارٹی کے لئے کام نہیں کرسکتا۔ جب مجھے پارٹی میں ضرورت نہیں ہے تو میں پارٹی کے اندر زبردستی نہیں رہنا چاہتا ہوں۔

واضح رہےکہ اس وقت تلک راج کٹاریہ کا استعفیٰ آیا ہے۔ جب کارپوریشن انتخابات میں صرف ایک چوتھائی سے دو سال باقی ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی آج میئر سمیت تمام سینئر عہدوں پر انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کیے جارہے ہیں اور ان تمام عہدوں پر تلک راج کٹاریہ کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ جو تلک راج کٹاریہ کے استعفی کی بنیادی وجہ بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.