لاک ڈاؤن کا تیسرا مرحلہ کورونا کی وبا کی وجہ سے جاری ہے۔ کام بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مشکل ہو رہی ہے۔ اس دوران دہلی حکومت غریب عوام کی توہین کرتی نظر آ رہی ہے۔
واضح ہوں کہ دہلی کے بھاٹی مائنز میں ایک سرکاری راشن دکان میں غریب راشن ہولڈرز کو چوہوں کی گندگی اور کوڑے کرکٹ والا چاول دے رہے ہیں۔ ایسا چاول جانور بھی نہ کھائے۔
جنوبی دہلی کے بھاٹی مائنز میں اس راشن کی دکان پر جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم پہنچی تو دیکھا گیا کہ یہاں چاول میں گندگی اور کوڑا کرکٹ بھرا ہوا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایسا چاول دہلی حکومت کی جانب سے دیا جا رہا ہے، جو جانور بھی نہ کھائے۔