ETV Bharat / state

کسانوں کے احتجاج کے پیش نظر نوح میں دفعہ 144 نافذ - نوح نیوز

مختلف کسان یونین کی گزارشات کی وجہ سے ضلع نوح میں امن وامان بنائے رکھنے کے لئے ضلع مجسٹریٹ نے کئی ضروری جگہوں کے لیے باقاعدہ ڈیوٹی مجسٹریٹ تعینات کر دیے ہیں اور ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

author img

By

Published : Dec 8, 2020, 10:29 PM IST

کسان تحریک کے دوران ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے ڈیوٹی مجسٹریٹ کی تقرری کے ساتھ ساتھ ضلع مجسٹریٹ نے جرائم پر روک لگانے اور جان و مال کی حفاظت کے لیے گاؤں میں گاؤں میں ٹیکری پہرا لگانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

ان تمام احکامات کو گرام پنچایت کے نمائندوں اور چوکیداروں کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا۔ کسان تحریک کے پیش نظر ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ دھیریندر گھڑ گٹا نے کہا کہ کسی کو بھی غیر قانونی حرکت کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔سڑک جام، پانی بجلی سپلائی کو روکنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائی گی۔

مزید پڑھیں:

بھارت بند تصاویر کے آئینے میں

غور طلب ہے کہ ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج ہیں، آج بھارت بند کا اعلان تھا اور میوات کے کسانوں نے آج سڑک جام کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن پولس اور کسانوں کے درمیان مزاحمت چلتی رہی، اب باقاعدہ ضلع مجسٹریٹ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.