جنوبی دہلی کے حوض رانی علاقہ کے ایک ایس ڈی ایم سی اسکول میں 'خادم انسانیت' فاؤنڈیشن کے ایک "عید اور رکشابندھن تہوار راشن کٹ" تقسیم پروگرام میں ایس ڈی ایم سی جنوبی زون کی چیئرپرسن اور کونسلر ڈاکٹر نندنی شرما شامل ہوئیں اور خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے گزشتہ 4 ماہ سے جاری کووڈ ریلیف ورک کی تعریف کی۔
ڈاکٹر نندنی شرما نے کہا کہ اگر کووڈ نے دنیا کو پریشانی دی تو ساتھ ساتھ مجھے خادم انسانیت فاؤنڈیشن جیسے فرشتے بھی دیے جو بلا ناغہ گزشتہ 4 ماہ سے عوامی خدمات میں مصروف ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہ جائے۔
خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر فاروق صدیقی نے کہا کہ ان کی ٹیم کی پوری کوشش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک مدد پہنچائیں۔
فاروق صدیقی نے والدین سے کہا کہ آپ کسی پرشانی کی وجہ سے اپنے بچوں کی اسکولنگ تعلیم میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں، اگر کوئی مالی، آن لائن اسٹڈیز یا کوئی بھی ایشو ہے ہم سے رابطہ کریں، مسئلہ کا حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی۔
پروگرام کو آرگنائز کرانے میں جہاں پناہ مسجد کے امام محمد اخلاق قاسمی کا بھی اہم رول رہا ہے جو کے مندر، گوردوارہ، جھگی بستی وغیرہ میں سامان تقسیم کرنے میں پیش پیش رہے ہیں۔
فاروق صدیقی اور ڈاکٹر نندنی شرما نے پروگرام کا اہتمام کرنے والے ایس ڈی ایم سی حوض رانی (اردو) اسکول کے پرنسپل محمد شوقین ،اسکول انسپکٹر افتخار اور اساتذہ محمد نظام الدین،اصغری ، سمینہ اقبال ، نادرہ خان ، عابدہ بیگم ، سونیا سنگھ ، شاہنواز اور لطیف کا شکریہ ادا کیا۔