ETV Bharat / state

Demand To Keep Meat Shops Closed During Navratri: غازی آباد کے بعد اب دہلی میں بھی گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ - جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن South Delhi Municipal Corporation کے میئر نے نوراتر کے دوران گوشت کی دکانیں بند Demand To Keep Meat Shops Closed کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایس ڈی ایم سی کے میئر مکیش سریانش نے ایس ڈی ایم سی کے کمشنر کو لکھے گئے اس خط میں کہا ہے کہ 'میں اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ موجودہ نوراتری کا تہوار Navratri Festival پورے ملک میں 2 اپریل 2022 سے 11 اپریل 2022 تک منایا جا رہا ہے۔

Demand To Keep Meat Shops Closed During Navratri: غازی آباد کے بعد اب دہلی میں بھی گوشت کی دکانیں بند کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 8:46 PM IST

جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن South Delhi Municipal Corporation کے میئر نے نوراتر کے دوران گوشت کی دکانیں بند کیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوراتری کے دنوں میں لوگ دیوی کا احترام کرنے اور اپنے خاندان کے لیے برکت حاصل کرنے کے لیے مندروں میں جاتے ہیں۔ ان دنوں لوگ اپنی خوراک میں پیاز اور لہسن کا استعمال بھی ترک کر دیتے ہیں، ایسے میں مندروں کے قریب گوشت فروخت ہوتے دیکھ کر انہیں تکلیف ہوتی ہے۔ ان کا مذہبی عقیدہ اور جذبات اس وقت بھی متاثر ہوتے ہیں جب وہ گوشت کی دکانوں پر آتے ہیں یا جب انہیں دیوی کی عبادت کرنے کے لیے جاتے ہوئے گوشت کی بدبو کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔

Demand To Keep Meat Shops Closed During Navratri: غازی آباد کے بعد اب دہلی میں بھی گوشت کی دکانیں بند کرنے کی اپیل

انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ گوشت کے دکاندار سڑک کے کنارے کچرا پھینکتے ہیں، جسے آوارہ کتے کھاتے ہیں۔ یہ نہ صرف غیر صحت بخش ہے بلکہ راہگیروں کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے علاقے میں نوراتری تہوار کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند کر دیا جائے اور مندروں کے قریب گوشت کی دکانوں کو بند کر دیا جائے تو اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکتا ہے تاکہ مندروں میں اور اس کے ارد گرد صفائی برقرار رکھی جا سکے۔ Demand To Keep Meat Shops Closed During Navratri

یہ بھی پڑھیں: زیادہ قیمت پر گوشت فروخت کرنے پر دکان سیل

انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کے جذبات اور احساسات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2 اپریل 2022 سے 11 اپریل 2022 تک جاری رہنے والے نوراتری تہوار کے نو دنوں کے دوران گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کے لیے ضروری کارروائی کرنے کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جا سکتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کی جانب سے نوراتری پر شہر کی تمام گوشت کی دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا تاہم 12 گھنٹے بعد ہی اس فیصلے کو واپس لے لیا گیا تھا، اب جنوبی دہلی کے میئر کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے۔ جس میں وہ شہر گوشت کی دکانوں پر پابندی لگانے کی اپیل کر رہے ہیں۔ Demand To Keep Meat Shops Closed During Navratri

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.