ETV Bharat / state

دہلی میں سبھی اسکول 31 جولائی تک بند: سسودیا

دہلی میں کورونا وائرس کے سبب بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر راجدھانی کے سبھی اسکول اب 31 جولائی تک بند رہیں گے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 10:55 PM IST

نائب وزیر اعلی اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے جمعہ کو یہاں ایک اعلی سطحی میٹنگ کے بعد اس کا اعلان کیا۔

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے دہلی کے تمام اسکول 19 مارچ سے بند ہیں۔

منیش سسودیا نے دہلی میں اسکولوں کو پھر سے کھولنے سے متعلق منصوبہ پر آج حکام کےس ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ کی۔

لاک ڈاون کے دوران مختلف ذرائع سے تعلیم کو جاری رکھنے سے متعلق تجربات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ میں الگ الگ کلاسوں کے مطابق مخصوص منصوبہ بنانے سے متعلق تجاویز پر بھی غوروخوض ہوا۔ میٹنگ میں بات چیت کے بعدا س بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسکول فی الحال 31 جولائی تک بند رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکول آن لائن کلاسز جاری رکھ سکتے ہیں۔

میٹنگ کے بعد منیش سسودیا نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ کا اہم مقصد اس بات پر خیال کرنا تھا کہ اسکول جولائی کے بعد جب بھی کھلیں ، وہ کس طرح کی تیاری کے ساتھ کھولے جائیں گے۔

دہلی کے سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے829 اساتذہ، 61 اسکولوں کے سربراہان، 920 طلباء اور 829 والدین کی آن لائن تجاویز اور اسکول کی سطح پر 23262 ٹیچروں اور 98423 والدین کی تجاوزپر مبنی ضلع وار رپورٹ پر غور کیا گیا۔ ان رپورٹ کو ڈائرکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز نے ایجوکیشن سکٹریٹری اور ڈائرکٹرآف ایجوکیشن کی مووجودگی میں نائب وزیراعلیٰ کودیا۔

پرائمری کلاسوں کے سلسلے میں مشورہ آیا کہ 12 سے 15 طلبا کی ہفتہ میں ایک یا دو کلاسز لگائی جائے۔ کلاس تین سے پانچ دن تک متبادل دن میں لگانے کی تجویز آئی۔ اسی طرح کلاس چھ سے آٹھ کے لئے چھوٹے گروپ میں ہفتہ میں ایک دو دن کلاس کرنے کا مشورہ آیا۔ کچھ لوگوں نے ہفتہ میں تین دن کلاس کا مشورہ دیا تھا۔ کلاس نویں اور دسویں کے لئے ہفتہ میں ایک اور دو دن چھوٹے گروپ میں کلاس کی تجویز جبکہ گیارہویں اور بارہویں کلاس متبادل دن میں کرانے اور باقی دنوں میں آن لائن تعلیم کی تجویز دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.