قومی دارالحکومت دہلی کے موہن گارڈن پی بلاک میں واقع گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول میں ایک کلرک کی کورونا رپورٹ آنے کے بعد پرنسپل نے اساتذہ کو بغیر بتائے خود کو کورنٹائن کر لیا۔ جبکہ ان کے ساتھ کام کرنے والے اساتذہ راشن تقسیم کرتے رہے۔
ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق '9 جون کو اسکول میں کام کرنے والے ایک کلرک کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی۔ اس کے بعد سے پرنسپل ہوم کورنٹائن ہیں اور اساتذہ کو فون کے ذریعے ڈیوٹی کے لئے آگاہ کر رہے ہیں۔ لیکن ایک بار بھی انہوں نے کلرک کے کورونا پازیٹیو ہونے کی بات اساتذہ کو نہیں بتائی اور نہ ہی کورونا انفیکشن کی روک تھام کے لئے کوئی اقدامات کیے گئے۔'
دراصل معاملہ موہن گارڈن پی بلاک میں واقع گورنمنٹ بوائز سینئر سیکنڈری اسکول نمبر ون کا ہے۔ جس کا شناختی نمبر 1618072 ہے۔ جہاں ضرورت مندوں کو راشن کارڈز کے بغیر اساتذہ کے ذریعہ 'وزیر اعلی کورونا امدادی اسکیم' کے تحت راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔ یہاں 5 اساتذہ صبح کی شفٹ میں اور 5 اساتذہ شام کی شفٹ میں کام کر رہے ہیں۔
اساتذہ نے بتایا کہ 'یہاں کام کرنے والے کلرک کی رپورٹ 9 جون کو کورونا مثبت آئی، ہم روزانہ کی طرح راشن تقسیم کررہے تھے۔ لیکن پرنسپل نے ہمیں کلرک کے کورونا مثبت ہونے کی بات نہیں بتائی۔'
انہوں نے کہا کہ 'جمعہ کے روز محکمہ تعلیم کے ایک ملازم نے ہمیں بتایا کہ ایک کلرک کورونا مثبت ہے اور پرنسپل ہوم کورنٹائن ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ 'پرنسپل کو یہ اطلاع ملنے کے فورا بعد ہی پورے اسکول کو کورنٹائن کیا جانا چاہئے تھا اور کلرک کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام اساتذہ کا کورونا ٹیسٹ ہونا چاہئے تھس۔
انہوں نے کہا کہ 'خطرہ نہ صرف اساتذہ بلکہ ان ضرورت مندوں کے کو بھی ہے جو گزشتہ کئی دنوں سے اسکول سے راشن لے رہے ہیں۔'